طیبہ تشدد کیس کی سماعت کل تک ملتوی

جمعرات 27 اپریل 2017 17:02

طیبہ تشدد کیس کی سماعت کل تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس کی سماعت کل جمعہ تک ملتوی کر دی ۔جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پراو ایس ڈی بنائے گئے ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان ، ان کی اہلیہ ماہین ظفر اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالروف پیش ہوئے ۔ عدالت نے پولیس چالان کی کاپی ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے فریقین کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت (آج)جمعہ تک ملتوی۔ عدالت نے حکم دیا کہ طیبہ تشدد کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی ۔