اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ آفس کے سامنے کشمیری سراپا احتجاج بن گئے

کل جماعتی حریت کانفرنس کے راہنماؤں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ‘فضاء گو انڈیا گو ‘لیکر رہیں گے آزادی کے نعروں کی گونج اٹھی

جمعرات 27 اپریل 2017 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) اسلام آباد میں اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ آفس کے سامنے کشمیری سراپا احتجاج بن گئے ہیں، گو انڈیا گو ‘لیکر رہیں گے آزادی کے نعروں کی گونج ہرسو سنائی دینے لگی۔اسلام آباد میں اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ آفس کے سامنے کل جماعتی حریت کانفرنس کے راہنماؤں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے سے کنونئیر غلام محمد صفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور بھارتی جارحیت اور بربریت کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو یاد داشت پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا مظاہرہ ملٹری ابزرور کے دفتر کے باہر کرنے کا مقصد اقوام متحدہ کو بتانا یے کہ کشمیریوں کا جینا مشکل کیا ہوا ہے،اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگ آزادی لے کر رہیں گے اور اس کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے،اقوام عالم کو کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بربریت کا نوٹس لینا چاہئے۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک میمورنڈم تیار کیا ہے جو اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو بھیجیں گے،کشمیری لوگ امت مسملہ اور اقوام متحدہ کی توجہ کے منتظر ہیں۔مظاہرین نے عزم کا اعائدہ کیا کہ بھا رت سے اپنی آزادی لیکر ہی رہیں گے،احتجاجی مظاہرے کا مقصد اقوام متحدہ تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچانا ہی.