کاشتکاروں کیلئے سود سے پاک قرضے فراہم کرنے کیلئے 60لاکھ سمارٹ فون فراہم کیے جا رہے ہیں‘امانت اللہ شادی خیل

عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب پبلک ریفارم مینجمنٹ پروگرام کے ذریعے بہتری لائی جارہی ہے ‘صوبائی وزیر آبپاشی

جمعرات 27 اپریل 2017 16:59

کاشتکاروں کیلئے سود سے پاک قرضے فراہم کرنے کیلئے 60لاکھ سمارٹ فون فراہم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ خان شادی خیل نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب پبلک ریفارم مینجمنٹ پروگرام کے ذریعے محکمہ صحت، تعلیم، مال،بلدیات، زراعت،لائیو سٹاک اورآبپاشی کے اندر انتظامی امور، وسائل، شفافیت ، احتساب اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بہتری لائی جا رہی ہے۔

یہ بات صوبائی وزیر نے ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) محکمہ آبپاشی شاہد سلیم اور ڈپٹی سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) عابد علاؤالدین سے ملاقات کے دوران کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کے لئے سود سے پاک قرضے فراہم کرنے کے لئے 60لاکھ سمارٹ فون فراہم کررہی ہے ،جس میں انسٹال خصوصی سافٹ وئیر کے ذریعے کسان محکمہ زراعت سے بہتر پیداوار کے لئے مشورے بھی لے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے لئے شروع کیے گئے منصوبوں میں سمارٹ فون اور کمپیوٹرائزیشن کے تمام منصوبوں کو مربوط کرکے فصلوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔فلڈ مانیٹرنگ اور فلڈ ریلیف سسٹم کے تحت نہ صرف سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جا ئے گا بلکہ سیلاب متاثرین کو حکومتی امداد کی بروقت اور شفاف طریقے سے تقسیم کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :