کمرشل بینکس، ایکسچینج کمپنیز کے ذریعے کوئی غلط کام ہو تو اسٹیٹ بینک اٴْن کے خلاف کارروائی کرتا ہے ،ْاشرف وتھرا

جمعرات 27 اپریل 2017 16:57

کمرشل بینکس، ایکسچینج کمپنیز کے ذریعے کوئی غلط کام ہو تو اسٹیٹ بینک ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا ہے کہ کمرشل بینکس، ایکسچینج کمپنیز کے ذریعے کوئی غلط کام ہو تو اسٹیٹ بینک اٴْن کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اوپن مارکیٹ میں ہو تو اس کے خلاف قانون نافذکرنے والے ادارے ایکشن لیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک میں بجلی سستی ہو گئی ،مہنگائی کی شرح بھی کم ترین سطح پر ہے ،ْ آئندہ سال ترقی کی شرح 5 فی صد سے زیادہ ہو گی، اگلے دو سال میں اسے 7 فی صد تک پہنچانا ہے ۔