پاکستانی ہیکرز نے مزید6 بھارتی ویب سائٹس ہیک کرلیں

جمعرات 27 اپریل 2017 16:57

پاکستانی ہیکرز نے مزید6 بھارتی ویب سائٹس ہیک کرلیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) پاکستانی ہیکرز نے مزید چھ بھارتی ویب سائٹس ہیک کرکے بھارت کی نیندیں اڑا دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا بدلہ لینے اور کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا دعویٰ کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی ہیکرز کی جانب سے ہیک کی گئی ویب سائٹس کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ان ویب سائٹس میں یونیورسٹی آف کوٹا، آئی آئی ٹی بی ایچ یو، آرمی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، ڈیفنس انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس ٹیکنالوجی، آرمی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اور بورڈ آف ریسرچ ان نیوکلیئر سائنسز کی ویب سائٹس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :