محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اپریل 2017 16:38

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2017ء) : محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پابندی 11 جون تک عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 11 جون تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت جلسے جلوسوں،عوامی اجتماعات اور کھیلوں کی فضائی کوریج پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ پابندی ضابطہ فوجداری ایکٹ کی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں ہو گی۔ عوامی مقامات پر حقہ اور شیشہ پینے پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ عوامی مقامات پر شیشہ اور حقہ پینے پر 3 مئی تک عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :