الیکشن ایکٹ2017ء،آئینی ترمیمی بل اورانتخابی قواعدکےمسودےکی منظوری دیدی

پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی نےاپناکام مکمل کرلیا،مماثلت رکھنےوالےانتخابی نشان فہرست سےنکالنے کی تجویز،تاکہ ووٹرزشیر،بلی،بلےاورڈنڈےمیں تمیزکرسکیں۔وفاقی وزیرقانون زاہدحامد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اپریل 2017 16:37

الیکشن ایکٹ2017ء،آئینی ترمیمی بل اورانتخابی قواعدکےمسودےکی منظوری ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔27اپریل2017ء) :پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی نے اپناکام مکمل کرلیا،الیکشن ایکٹ 2017ء اور آئینی ترمیمی بل اور انتخابی قواعدکے مسودے کی منظوری دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرقانون زاہدحامدکی زیرصدارت پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی اجلاس ہوا،جس میں آئندہ انتخابات سے متعلق انتخابی اصلاحات کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیرقانون زاہدحامدکاکہناہے کہ کمیٹی کی منظوری کے بعدتینوں مسودے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کوبھجوادیے گئے ہیں۔کمیٹی نے مماثلت رکھنے والے انتخابی نشان فہرست سے نکالنے کی تجویزبھی پیش کی ہے۔تاکہ ووٹرزشیر،بلی،بلے اور ڈنڈے میں تمیزکرسکیں۔مسودے کے تحت سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی انتخابی سامان کاجائزہ لے سکیں ۔زاہد حامدنے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :