پیسوں کی آٖفر کا معاملہ سنجیدہ ،سچائی سامنے آنے چاہیے،سراج الحق

عمران کو اربوں کی پیشکش ہوسکتی ہے تو عدالتوں اور دیگر اداروں کا کیا حشر ہوگا، صحا فیو ں سے گفتگو

جمعرات 27 اپریل 2017 16:52

پیسوں کی آٖفر کا معاملہ سنجیدہ ،سچائی سامنے آنے چاہیے،سراج الحق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیاسی لیڈر کو اربوں کی پیشکش ہوسکتی ہے تو اداروں کی کیا حالت ہوگی پیسوں کی آٖفر کا معاملہ سنجیدہ ہے لہذا اس کی سچائی سامنے آنے چاہیے انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا ، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان نے 10ارب روپے پیشکش والی بات عام جلسے میں کی ہے اور اگر وہ کہہ رہے ہیں تو شاید ان کو پیشکش کی گئی ہو انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے رہنما کو اربوں کی پیشکش ہوسکتی ہے تو معلوم نہیں عدالتوں اور دیگر اداروں کا کیا حشر ہوگا پیسوں کی اس آفر کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے لہذا اس کی سچائی سامنے آنی چاہیئے تاکہ جھوٹے منافقوں اور لیٹروں کی اصلیت معلوم ہوجائے۔