فضائی میڈیا کوریج کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی،ریموٹ کنٹرول ماڈل ائر کرافٹس ، ہیلی کیمروں ، غباروں اور یو اے ایس سسٹم کے استعمال پر 31 مئی تک پابندی عائد

جمعرات 27 اپریل 2017 16:49

فضائی میڈیا کوریج کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی،ریموٹ کنٹرول ماڈل ائر کرافٹس ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری میجر(ر) اعظم سلیمان خان نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فضائی میڈیا کوریج اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی،ریموٹ کنٹرول ماڈل ائر کرافٹس ، ہیلی کیمروں ، غباروں اور دیگر ایسے تمام فضائی یو اے ایس سسٹم کے استعمال پر 31مئی تک پابندی عائد کر دی ہی-اسی طرح ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں عوامی مفاد میں چار دیواری کے اندر اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے باقاعدہ اجازت نامہ کے بغیر اجتماعات، دھرنے، ریلیاں، جلوس جلسے منعقد کرنے اور احتجاجی مظاہروں پر 11جون تک پابندی عائد کر دی گئی ہے -تیسرے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت ہوٹلوں ، ریسٹورانٹس، پارکوں ، کیفے، کلبوں اور اوپن پبلک مقامات پر شیشہ اور حقہ پینے پر پابندی عائد کر دی ہے یہ حکم 31مئی 2017ء تک نافذالعمل رہے ۔

متعلقہ عنوان :