ذہین طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی پنجاب حکومت کے انقلابی پروگرام کا حصہ ہے،ملک تنویر اسلم اعوان

جمعرات 27 اپریل 2017 16:49

ذہین طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی پنجاب حکومت کے انقلابی پروگرام کا حصہ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) صوبائی وزیر مواصلا ت و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنے پر ہر ممکن وسائل نچھاور کئے جا رہے ہیں،ذہین اور قابل طلبا ء و طالبات کو لیپ ٹاپ کی فراہمی اس ہمہ گیر اور دوررس انقلابی پروگرام کا حصہ ہی, جس کا مقصد نئی نسل کو جدید ترین ٹیکنالوجی کو متعارف کراکے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کروانا ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ آج کا پنجاب نئی منزلوں کی راہ پر گامزن ہے اور ہماری منزل’’ڈیجیٹل پنجاب‘‘ہے۔

(جاری ہے)

لاہور،راولپنڈی اور ملتان میںوائی فائی ہاٹ سپاٹ پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فروغ تعلیم کی پالیسی کے تحت طلبہ کو مفت وائی فائی استعمال کرنے کی سہولت بھی میسر ہو گی اور وہ نہ صرف نصابی کتب بلکہ دیگر متعلقہ ریسرچ آرٹیکلز تک رسائی بھی کر سکیں گے،پاکستان بھر میں پنجاب کو سب سے پہلے وائی فائی ہاٹ سپاٹ پراجیکٹ کے آغاز کا منفرد اعزاز حاصل ہے اور اس سلسلے کو بتدریج آگے بڑھایا جائے گا،پنجاب کو ’’ڈیجیٹل پنجاب‘‘ بنانے کا پہلا مرحلہ طلبہ اور محققین کیلئے لیپ ٹاپ اور ٹیب وغیرہ کی فراہمی ہے اور الحمد اللہ دوسرے مرحلے میں کامیابی سے پنجاب کے تین بڑے شہروں میں 200مقامات پروائی فائی ہاٹ سپاٹ طلبہ اور عوام کوانٹرنیٹ کی بہترین سہولت فراہم کررہے ہیں اورترقی کا یہ سفر جاری وساری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :