پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے سٹیٹ بینک نے3 نام سپریم کورٹ کو بھجوا دیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اپریل 2017 16:25

پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے سٹیٹ بینک نے3 نام سپریم کورٹ ..
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اپریل۔2017ء) پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے3 نام سپریم کورٹ کو بھجوا دیے ہیں، ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کو ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے نام موصول ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق نام گزشتہ روز بذریعہ کورئیر بھجوائے گئے، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کیلئے7 دن میں نام بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔

دوسری جانب نیب، آئی ایس آئی اور ایم آئی کی جانب سے بھی مشترکہ ٹیم کیلئے نام موصول ہوگئے ہیں، متعلقہ اداروں سے موصول نام منظوری کیلئے پاناما بینچ کے ججز کے سامنے پیش کیے جائیں گے، پاناما بینچ کے جج صاحبان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لیے ناموں کی منظوری دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما بینچ کے رکن جسٹس اعجاز افضل بیرون ملک ہیں جو کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی گئے ہیں، ان کی واپسی 30 اپریل کو ہو گی۔