بھارت اور افغانستان نے سابق طالبان ترجمان احسان اللہ احسان کے الزامات کو مسترد کردیا

جمعرات 27 اپریل 2017 16:39

بھارت اور افغانستان نے سابق طالبان ترجمان احسان اللہ احسان کے الزامات ..
نئی دہلی/کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) بھارت اور افغانستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان ترجمان کی جانب سے نئی دہلی اور کابل کے اسلام آباد کے خلاف جنگ کیلئے طالبان کو فنڈنگ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق حکا م کا کہنا ہے کہ طالبان ترجمان کی جانب سے نئی دہلی کے اسلام آباد کے خلاف جنگ کیلئے طالبان کو فنڈنگ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق ایک سینئر افغان سیکورٹی عہدیدار نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے الزامات کی تردید کی ہے ۔واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے انکشاف کیا تھاکہ بھارت اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان میں حملوں کیلئے طالبان کو فنڈز مہیا کرتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :