پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کیسے کام کرے گی؟ جاوید چوہدری نے تفصیلات بتا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اپریل 2017 16:00

پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کیسے کام کرے گی؟ جاوید  چوہدری نے تفصیلات بتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی جاوید چوہدری نے کہاکہ پانامہ کیس پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کے پاس دو طریقہ کار موجود ہیں۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ ملزم جے آئی ٹی کے سامنے بیٹھتا ہے اور اپنا اعترافی بیان دے دیتا ہے جسے سب ریکارڈ کر لیتےہیں۔ اور تمام ثبوتوں کی ایک فائل بنا کر پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔

جس کے بعد پولیس کی تفتیش کو آگے لے کر جاتی ہے۔ دوسرا طریقہ کار یہ ہے کہ ایک سوال نامہ تیار کیا جاتا ہے۔ جو 10 سے 20 سوالات پر مشتمل ہو گا۔ یہ سوالنامہ نواز شریف اور ان کے دو صاحبزادوں کو دے دیا جائے گا۔ جیسے جیسے وہ سوالات کے جوابات دیتے چلے جائیں گے وہ پھنستے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے جے آئی ٹی کے ممبران ایک سوالنامہ بنا کر سپریم کورٹ آف پاکستان کو دیں گے۔

(جاری ہے)

جسے سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد ملزمان کے سامنے رکھا جائے گا ۔ جاوید چوہدری نے کہا کہ ایک بات قابل ذکر ہے کہ عدالت نے پانامہ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ تو کیا ہے لیکن اس میں یہ ہرگز شامل نہیں ہے کہ جے آئی ٹی ممبران دوسرے ممالک میں جائیں گے۔ جے آئی ٹی صرف تین لوگوں کی منی لانڈرنگ الزامات اور منی ٹریل سے متعلق تحقیقات کرے گی۔ تحقیقات کے بعد نیب کے پاس ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ جاوید چوہدری نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: