حکومت اختیارات کا غلط استعمال کرکے ذاتی تشہیر کر رہی ہے،32ارب روپے اشتہاروں پر خرچ کئے جاچکے ہیں،حکومت وسائل کا غلط استعمال بند کرے، نوازشریف عہدے پر رہنے کا قانونی و اخلاقی جواز کھوچکے ہیں،فوری استعفی دیں،نیوز لیکس اور سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹس پبلک کی جائیں

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 اپریل 2017 16:35

حکومت اختیارات کا غلط استعمال کرکے ذاتی تشہیر کر رہی ہے،32ارب روپے اشتہاروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا حکومت اختیارات کا غلط استعمال کرکے ذاتی تشہیر کر رہی ہے،32ارب روپے اشتہاروں پر خرچ کئے جاچکے ہیں،حکومت وسائل کا غلط استعمال بند کرے، نوازشریف عہدے پر رہنے کا قانونی و اخلاقی جواز کھوچکے ہیں،فوری استعفی دیں،نیوز لیکس اور سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹس پبلک کی جائیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئینعیم الحق نے کہا کہ ہمارا بھی پی آئی ڈی پر اتنا ہی حق ہے جتنا حکومتی ارکان کا،پرویز رشید کے دور میں ہمیں پریس کانفرنس کی اجازت دی گئی،حکومت اختیارات کا غلط استعمال کرکے ذاتی تشہیر کر رہی ہے،32ارب روپے اشتہاروں پر خرچ کئے جاچکے ہیں،حکومتی رویے کی مذمت کرتے ہیں،مریم اورنگزیب اپنے رویے پر نظرثانی کریں،حکومت وسائل کا غلط استعمال بند کرے، حکومت کی ہٹ دھرمیاں جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس اور سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹس پبلک کی جائیں،متنازعہ خبر کو وزیراعظم ہائوس سے لیک کیا گیا، نوازشریف عہدے پر رہنے کا قانونی و اخلاقی جواز کھوچکے ہیں،فوری استعفی دیں۔

متعلقہ عنوان :