پی ٹی آئی کو خط لکھ کر پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے متعلق قواعد سے آگاہ کردیا گیا تھا، مریم اورنگزیب

جمعرات 27 اپریل 2017 16:35

پی ٹی آئی کو خط لکھ کر پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے متعلق قواعد سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو خط لکھ کر پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے متعلق قواعد سے آگاہ کردیا گیا تھا،کل کو یہ کہیں کہ ہمیں وزیراعظم ہائوس آنے دیا جائے یا پریدیڈنٹ ہائوس میں بیٹھنے دیا جائے ان کو اس عادت اور روئیے کو ختم کرنا چاہیے،پی ٹی آئی اداروں کو دھمکی دینا بند کرے،حکومت طریقے اور ضوابط سے چلتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اجازت مانگی گئی تھی،وزارت اطلاعات نے انہیں خط لکھ کر قواعد بتائے کہ رولز کے تحت کون کون پی آئی ڈی میں کس صورتحال میں پریس کانفرنس کرسکتاہے،کل کو یہ کہیں کہ ہمیں وزیراعظم ہائوس آنے دیا جائے یا پریدیڈنٹ ہائوس میں بیٹھنے دیا جائے ان کو اس عادت اور روئیے کو ختم کرنا چاہیے اور اداروں کو دھمکی دینا بند کرے،کچھ طریقے اور ضوابط سے حکومت چلتی ہے۔