شہرکے مختلف علاقوں سے 6ملزمان گرفتاراسلحہ اور منشیات برآمد

جمعرات 27 اپریل 2017 16:32

شہرکے مختلف علاقوں سے 6ملزمان گرفتاراسلحہ اور منشیات برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیزمواد، منشیات اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلیے۔ ایس ایچ او اتحاد ٹاون شکیل شیروانی کے مطابق پولیس نے اتحاد ٹاون کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حنیف ولد عیسیٰ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد، ڈیٹونیٹر، بال بیرنگ، اور بیٹری، برآمد کرلی ملزم کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گلشن اقبال پولیس نے چھپا مار کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او گلشن اقبال فاروق سنجرانی کے مطابق ملزمان کی شناخت زمیراللہ ولد رحمن، تیمور ولد راشید، حاکم جمالی ولد ہوت جمالی اور سلیم ولد جمیل کے نام سے ہوئی اور ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، 320 گرام چرس اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلیے۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم ،منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے دوران گشت اسٹریٹ کرمنل راشد ولد شریف گرفتار کر کے ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :