ْمسلم لیگ (ن )کی حکو مت میںگلگت بلتستان میں تر قیا تی منصوبوں پر کا م تیزی سے جاری ہے،اقبال حسن

جمعرات 27 اپریل 2017 16:30

ْمسلم لیگ (ن )کی حکو مت میںگلگت بلتستان میں تر قیا تی منصوبوں پر کا م ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) وزیر ترقیات و منصوبہ بندی اور اطلاعات اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان تر قی کی راہ پر گامزن ہے اور خوشحالی کے منازل طے کر رہا ہے ۔گلگت بلتستان حکو مت کے دو سالوں کے دوران تر قیا تی منصو بوں کی تکمیل کی رفتار تسلی بخش ہے، نئے منصوبوں پر کا م کا آغاز اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان کا مو زانہ اگر سا بق حکو مت کے پا نچ سالہ کا رکر دگی سے کیا جا ئے تو دودھ کا دودھ پا نی کا پا نی ہو جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکو مت قائم ہو ئی ہے تب سے گلگت بلتستان میں تر قیا تی منصوبوں پر کا م تیزی سے جاری ہے ۔ مخا لفین گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت اور خطے میں تر قیا تی منصو بوں کی بروقت تکمیل اور سی پیک جیسے گیم چینجر منصو بے پر تیزی سے عملد ر آ مد سے خوفزدہ ہے۔ حکومت کا عزم سب کے سامنے واضح ہے اور آنے والے سالوں میں گلگت بلتستان میں کئی میگا منصوبوں کی بدولت برپا ہونے والے انقلاب سے خطے میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :