بلاول بھٹوزرداری کی کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی شدید مذمت ،رہائی کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کشمیر کے مظلوم عوام کی سیاسی،سفارتی واخلاقی حمایت جاری رکھے گی، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

جمعرات 27 اپریل 2017 16:30

بلاول بھٹوزرداری کی کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔بلاول بھٹوزردای نے کہاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو دبانے کے لیے تمام مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کشمیریوں کو مولی گاجر کی طرح کاٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آسیہ اندرابی کو فوری رہا کیا جائے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کشمیر کے مظلوم عوام کی سیاسی،سفارتی واخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :