پیپلز پارٹی نے کراچی ۔ حیدر آباد موٹر وے کی ناقص تعمیر کے حوالے سے تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

جمعرات 27 اپریل 2017 16:30

پیپلز پارٹی نے کراچی ۔ حیدر آباد موٹر وے کی ناقص تعمیر کے حوالے سے تحریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی ۔ حیدر آباد موٹر وے کی ناقص تعمیر کے حوالے سے تحریک التواء قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان سید نوید قمر، نواب محمد یوسف تالپور، شازیہ مری، عبدالحکیم بلوچ، سید غلام مصطفی شاہ، اعجاز حسین جھکرانی، میر منور علی تالپور اور شاہدہ رحمانی کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا کہ کراچی سے حیدر آباد موٹر وے جو حالیہ دنوں میں تعمیر ہوئی اور اس کا افتتاح بھی ہو چکا ہے، یہ شاہراہ انتہائی کم عرصہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایوان کی کارروائی روک کر اس معاملہ کو زیر بحث لایا جائے۔