Live Updates

عمران خان نے پیشکش کرنے والے کا نام نہ لیا تو انہیں سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے گا ،ْ خورشید شاہ

جمعرات 27 اپریل 2017 16:27

عمران خان نے پیشکش کرنے والے کا نام نہ لیا تو انہیں سیاست سے ہاتھ دھونا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اگر پیشکش کرنے والے کا نام نہ لیا تو انہیں سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس کو دبانے کیلئے پیسے دئیے جا رہے ہیں ،ْاس سے بڑھ کر معاشرے میں اور کیا جرم ہو سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اب عمران خان کو بھی رقم کی پیشکش کرنے والے شخص کا نام لینا پڑیگا ،ْاس معاملے کی تحقیقات بھی ہونی چاہیے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اگر دوستوں میں بیٹھ کر یہ بات کرتا تو شائد یہ مطالبہ نہ کرتا لیکن انہوں نے پریس کے سامنے بات کی اس لیے اب انہیںنام لینا ہو گا ،ورنہ انہیں سیاست سے ہاتھ دھونا پڑیگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات