سی پیک پاکستان و چین سمیت پورے خطے کیلئے گیم چینجر ہے ،ْسی پیک کے ذریعے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے عمل سے جوڑا جائیگا ،ْاحسن اقبال
جمعرات 27 اپریل 2017 16:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاسی ناقدین نے ہم پر تنقید اور منفی تبصرے کئے تاہم ہم نے اپنا کام جاری رکھا اور سڑکوں کا جال بچھانے اور جدید انفراسٹرکچر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔
ہمیں یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ سڑک اور مضبوط انفراسٹرکچر ہی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں۔ اگر سڑک ہی نہیں ہو گی تو بچے سکول کیسے جائیں گے، مریض ہسپتال تک کیسے پہنچیں گے، ہمیں اپنے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔ احسن اقبال نے غیر ملکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو غیر ملکی میڈیا پاکستان کو چند سالوں تک دہشت گرد ملک قرار دیتا تھا آج وہی غیر ملکی میڈیا پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ترین ملک قرار دے رہا ہے، آج دنیا کے بڑے ادارے اور عالمی میڈیا اور تھنک ٹینک پاکستان کو مستقبل میں ایشیائی معیشت کا اہم ستون اور خطے میں ترقی کا انجن قرار دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملک میں موجودہ توانائی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں جو مئی 2017ء سے مئی 2018ء تک 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کر دیں گے جس سے اگلے سال نہ تو گھروں میں لوڈ شیڈنگ ہو گی اور نہ ہی صنعتی شعبے کو بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا کرنے پڑے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ، ملک میں 2019ء تک تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا ہونا شروع ہو جائے گی، کوئلے سے بجلی پیدا ہونے کے بعد تھر کا پسماندہ علاقہ پاکستان میں توانائی کا مرکز بن کر ابھرے گا اور تھر کی شناخت غربت اور فاقہ کشی کی بجائے خوشحالی کے مرکز کی حیثیت سے ہوگی۔ سی پیک روڈ سسٹم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کوئٹہ سے گوادر کا جو راستہ دو دنوں میں طے ہوتا تھا، اب آٹھ گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2010ء تک ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے جامعات پر ایک ارب روپے خرچ کئے گئے جبکہ 2013ء سے 2016ء تک ہائر ایجوکیشن پر سوا 2 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ موجودہ حکومت کا وژن ہی نوجوانوں کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.