ضبط کی گئی گاڑیوں کوتین ماہ بعد نیلام کردیاجائےگا، گاڑیاں واپس لینے کے خواہش مندمالکان حکام سے رابطہ کریں، دبئی پولیس

جمعرات 27 اپریل 2017 15:31

ضبط کی گئی گاڑیوں کوتین ماہ بعد نیلام کردیاجائےگا، گاڑیاں واپس لینے ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27اپریل2017ء):۔ دبئی پولیس نے 654ضبط کی گئی گاڑیوں کو تین ماہ کی مدت کے بعد نیلامی کے لئے فروخت کرنے کاحکم دےدیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مالکان کوہدایت کی جاتی ہے کہ تین ماہ کے دورانیےمیں ڈییارٹمنٹ سے رابطہ کرلیں وگرنی ان کی گاڑیاں فروخت کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نائب سربراہ دبئی پولیس میجرجنرل محمد سیف الزفین کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کے مالکان ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرنے کیلئےڈیرہ اور بردبئی میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک سےاپنی گاڑی واپس حاصل کرنے کیلئے رابطہ قائم کریں ۔

ان گاڑیوں کی فہرست دبئی پولیس کی آفیشل ویب سائیٹ اور اخبارات مین جاری کردی گئی ہے۔لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ گاڑیاں25مئی کے بعد فروخت کردی جائیں گی۔ میجرجنرل الزفین کا کہنا ہے کہ جومالکان اپنی گاڑیاں واپس حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں وہ تین ماہ مکمل ہونے سے قبل جرمانے کی رقم اداکردیں۔جب کہ نیلامی کی مختص کردہ کمیٹی اس کی فروخت کے عمل کو مکمل کرے گی۔