خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کاروائی3دہشت گرد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اپریل 2017 15:30

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کاروائی3دہشت گرد ہلاک
خانیوال (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اپریل۔2017ء) جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے لکی ڈبی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

خانیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے لکی ڈبی کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، اہلکاروں کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، ایک خود کش جیکٹ اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں ، دہشت گردوں کی لاشوں کو شناخت کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مفرور دہشت گردوں اور ان کے مبینہ سہولت کاروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :