نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پیدارواری آلات اور طریقہ کار کے بارے میں دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

جمعرات 27 اپریل 2017 16:17

نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پیدارواری آلات اور طریقہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پیدارواری آلات اور طریقہ کار کے بارے میں دو روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

مختلف صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تربیتی پروگرام میں حصہ لیا۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد پیداوار میں بہتری کی تعلیم اور شرکاء کی تیاری ہے تاکہ وہ اپنے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے پیداواری عمل کے اہداف کو حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :