اعظم سواتی نے سیکرٹری ہائوسنگ و تعمیرات کو بدعنوان قرار د یدیا ، وزیراعظم سے برطرف کرنے کا مطالبہ

سیکرٹری ہائوسنگ و تعمیرات حکومت کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں‘ ہائوسنگ سکیموں کے حوالے سے ہونے والے فراڈ میں جو سہولت کار ہے وقت آنے پر اس کا نام بھی منظر عام پر لائوں گا‘ سپریم کورٹ واضح حکم دے چکی ہے کہ سرکاری ہائوسنگ سکیموں میں پرائیویٹ پارٹی کی شراکت داری نہیں ہوسکتی،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 اپریل 2017 16:11

اعظم سواتی نے سیکرٹری ہائوسنگ و تعمیرات کو بدعنوان قرار د یدیا ، وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے سیکرٹری ہائوسنگ و تعمیرات کو انتہائی بدعنوان سیکرٹری قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے انہیں برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا‘ انہوں نے کہا ہے کہ سیکرٹری ہائوسنگ و تعمیرات حکومت کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں‘ ہائوسنگ سکیموں کے حوالے سے ہونے والے فراڈ میں جو سہولت کار ہے وقت آنے پر اس کا نام بھی منظر عام پر لائوں گا‘ سپریم کورٹ واضح حکم دے چکی ہے کہ سرکاری ہائوسنگ سکیموں میں پرائیویٹ پارٹی کی شراکت داری نہیں ہوسکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیسے ہوسکتا ہے کہ سیکرٹری ہائوسنگ و تعمیرات ایک نجی کمپنی کی طرف سے حکومت کا نام استعمال کرنے کا اشتہار جاری کرے اس سے لاعلم ہو‘ موقر اخبارات میں یہ اشتہارات شائع ہورہے ہیں جو اس کا واضح ثبوت ہے کہ وزارت اس میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہائوسنگ و تعمیرات انتہائی کرپٹ ہیں حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں وزیراعظم کو سیکرٹری ہائوسنگ و تعمیرات کو برطرف کرنا چاہئے۔ سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ وقت آنے پر وہ بہت کچھ منظر عام پر لائیں گے اور سہولت کار کا نام بھی بتائیں گے جو اس فراڈ میں تعاون کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تھلیاں سکیم کے لئے موٹر وے سے رسائی ہی ممکن نہیں ہے تو زمینیں کہاں ہوں گی۔ اشتہارات سے واضع ہوتا ہے کہ وزارت متعلقہ کمپنی کو سپورٹ کررہی ہے بہارہ کہو کی زمینوں کا بھی آٹھ ارب روپے کا فراڈ تھا جس کا ہم نے نوٹس لیا۔ سپریم کورٹ واضح حکم دے چکی ہے کہ سرکاری ہائوسنگ سکیموں میں پرائیویٹ پارٹی کی شراکت داری نہیں ہوسکتی۔ وزارت عدالت کے حکم کی بھی نفی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :