گلگت بلتستان میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے،محمدشفیق

جمعرات 27 اپریل 2017 16:11

گلگت بلتستان میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے،محمدشفیق
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) گلگت بلتستان کے وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے صوبے میں ضرورت کے مطابق گندم کا سٹاک موجود ہے،تمام اضلاع کو اپنے کوٹے کے حساب سے گندم فراہم کئے جارہے ہیں، عوام کی خوراک کی ضروریات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیئے محکمہ اقدامات کررہی ہے، خطے میں گندم کی کمی کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی امنگوں کی صیحح ترجمانی کررہی ہے۔حلقے کے دورے سے معلوم ہوا کہ پہلے کی نسبت لوگوں کو گندم وقت پر دستیاب ہے،وہ دن گئے جب گلگت بلتستان کا کوٹہ افغانستان اور پاکستان کے دیگر شہروں میں بلیک میں فروخت ہوتا تھا۔