گلگت بلتستان کو تعلیمی میدان میں آگے لے جانا اولین ترجیح ہے،محمدابراہیم ثنائی

جمعرات 27 اپریل 2017 16:11

گلگت بلتستان کو تعلیمی میدان میں آگے لے جانا اولین ترجیح ہے،محمدابراہیم ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) گلگت بلتستان کے وزیر حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی زبوں حالی کے ذمہ دار سابق منتخب نمائندے ہیں۔گلگت بلتستان کو تعلیمی میدان میں آگے لے جانا اولین ترجیح ہے۔اس وقت تعلیمی نظام پہلے سے بہتر ہے۔رشوت اورسفارش کا کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم میں اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کا تبادلہ معمول کی بات ہے اسے سیاسی رنگ دینا درست نہیں ۔ہم اساتذہ کی قابلیت کے ساتھ ساتھ ان کی تدریسی شعبے سے دلچسپی کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں۔ گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامی عہدوںپر اہل اور باصلاحیت افراد کو لگایاجارہا ہے تاکہ نظام درست انداز میں چلے، حکومت گلگت بلتستان سے ناخواندگی اور جہالت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ایسے عناصر جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔