کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد کا فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ‘ کرنل عزیز احمدکی وفد کو بلوچستان کے حالات اور فرنٹیئر کور کے کردار پر بریفنگ۔ ترجمان ایف سی

جمعرات 27 اپریل 2017 16:05

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد نے ایف سی ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا ۔دورے کے دوران وفد نے ہیڈ کوارٹر فرنٹیئرکور میںڈی آئی جی ایف سی سے ملاقات بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی35رکنی وفد نے ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا ۔کرنل عزیزاحمد نے وفد کو بلوچستان کے حالات اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی کارکردگی پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان اپنی بنیادی ذمہ داریوں یعنی افغانستان اور ایران کے ساتھ پاکستان کے سرحد کی نگرانی کے علاوہ اسلحہ ،منشیات اورانسانوں کی غیرقانونی نقل وحمل کو روکنے اور امن وامان کے قیام میں صوبائی حکومت کی مدد ،قومی اثاثوں،ترقیاتی منصوبوں اور اہم تنصیبات کی حفاظت کو بطریق احسن پورا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں تعلیم ، صحت اور عوام کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں بھی ایف سی بلوچستان قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور ان کے ساتھ روابط کو مضبوط کرنا ایف سی کی اولین ترجیح ہے۔فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام51اسکولز اور07کالجز بمعہ 09ہاسٹلز دور دراز علاقوں میںبچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ صوبے میںزلزلہ اور سیلاب جیسے قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی میں بھی فرنٹیئر کور ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

سوال و جواب کے دوران ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئرمحمد زاہدخان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی بحالی اور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی ترقی اورطبی سہولتوں کی فراہمی ایف سی کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔گوادر کی ترقی اور اقتصادی رہداری منصوبہ بلوچستان کے عوام کے لیے ایک نئے دورکا آغازثابت ہو گا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف سی بلوچستان عوام اور دیگر اداروں کے تعا ون سے صوبے کو پُر امن اور مثالی بنانے میں بھر پور کردار ادا کر تی رہے گی۔

وفد نے بلوچستان میں فرنٹیئر کور کے گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے امکانات روشن ہیں۔ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈئیر زاہد خان نے وفدکا ایف سی ہیڈکوارٹر کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور استد عا کی کہ وہ اپنے انفرادی حیثیت میں بلوچستان کی بہتری کے لئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :