کرپشن کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ‘ شنیلا روت

جمعرات 27 اپریل 2017 16:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شنیلا روت نے کہا ہے کہ آج جمعہ کے روز چیئرمین عمران خا ن کی کا ل پر صوبے بھر سے پی ٹی آئی مینارٹی ونگ کے قافلے بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچیں گے ،کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے آج ملک زبوحالی کا شکار ہے ، کرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے ، کرپٹ نظام اور کرپٹ عنا صر کے خلاف عمران خان نے انتھک محنت کی ہے ان کی جدوجہد کو ملکی تاریخ میں یا د رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں اسلام آباد جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے صوبے بھر سے آئے ہوئے مینارٹی ونگ کے رہنما و ں سے خطاب کر رہی تھی ۔انہوںنے کہاکہ ظالم حکمرانوں کی لوٹ مار نے پاکستان کی بنیادوں کو کھو کھلا کر دیا ہے کرپشن کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہے ،نواز شریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں،(ن) لیگ کے اوچھے ہتھکنڈ ے کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے کرپٹ ٹولے کا احتساب ہو کر رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :