پی ٹی وی کے حالات حاضرہ کے سربراہ کی والدہ کی وفات پر پی ٹی وی کے ذمہ داران کی تعزیت

جمعرات 27 اپریل 2017 16:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء)پاکستان ٹیلیویژن لاہور سینٹر میں کرنٹ افیئر کے ہیڈشکیل اعوان کی والدہ اورپی ٹی وی یونین کے مرحوم سابق یونین لیڈرکرم الہٰی اعوان کی بیوہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں ۔گزشتہ روز ان کی تدفین چک لالہ راولپنڈی کے مقامی قبرستان میں کر دی گئی ہے ۔مرحومہ کے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ پی ٹی وی کے شعبہ حالاتِ حاضرہ کے سربراہ شکیل اعوان کو گزشتہ دو ماہ میں دو بڑے صدمات سہنے پڑے ہیں ،اسی سال فروری کے مہینے میں ان کے والد کرم الہٰی اعوان بھی انہیں داغِ مفارقت دے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین عطاالحق قاسمی ،ڈائریکٹر سپیشل اسائنمنٹ اور جنرل منیجر بشارت خان، پروگرام منیجر چوہدری افتخار ورک ،فنانس منیجر فہیم احمد خان،ایگزیکٹوانجینئرمنیجراحسان الحق چوہدری ،سینئر نیوز ایڈیٹر فیاض احمد وڑائچ ،سی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان ،لوکل یونین کے صدر وسیم گل ،اکمل چوہدری ،جمیل قادری،آفیسر تعلقات عامہ لاہور محمد کاملین خاں نے شکیل اعوان کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلندفرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے ۔