23ویں مڈ کیئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز کے وفد کا ٹی ڈی اے پی لاہور کا دورہ

جمعرات 27 اپریل 2017 16:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ملکی تجارت کو بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنے میں کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں برآمد کنندگان کو تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ٹی ڈی اے پی لاہور میاں ریاض احمدنے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور سے آئے 23ویں مڈ کیئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز کے ایک وفد سے ٹی ڈی اے پی لاہور کے کانفرنس روم میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی، ٹی ڈی اے پی نے وفد کے ارکان کو ٹی ڈی اے پی کی ورکنگ اور ملکی تجارت کو بڑھانے کے لئے کئے گئے ادارے کے عملی اقدامات کے بارے میں بھی بریف کیا۔ وفد کے ارکان نے ملکی تجارت میں ٹی ڈی اے پی کے کردار کو سراہا۔ آخر میں وفد کے ارکان نے ڈی جی، ٹی ڈی اے پی ،میاں ریاض احمد کا مہمان نوازی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔میٹنگ میں ٹی ڈی اے پی کی ڈائریکٹر جنرل سب ریجنل آفسس مس شازیہ اکرم ، ڈائریکٹر نعمان اسلم، ڈائریکٹر ندرت حسین اور ڈائریکٹر محمد عرفان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :