پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق پریس کانفرنس کے لیے پی آئی ڈی پہنچ گئے، پی آئی ڈی کے تمام دروازے بند کر دئے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اپریل 2017 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2017ء) : پاکساتن تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نعیم الحق شبلی فراز اور شہریار آفریدی کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کے لیے پہنچے۔

(جاری ہے)

جس پر پی آئی ڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو پریس کانفرنس کرنے سے روکتے ہوئے پی آئی ڈی کے تمام دروازے بند کردئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ اگر پی آئی ڈی نے پریس کانفرنس کی اجازت نہ دی تو ہم پی آئی ڈی کے باہر ہی پریس کانفرنس کریں گے۔ پی آئی ڈی انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار آفریدی کی تلخ کلام بھی ہوئی لیکن نعیم الحق نے مداخلت کر کے بیچ بچاؤ کروایا۔

متعلقہ عنوان :