بیلٹ و روڈ منصوبہ بہتر مستقبل کیلئے پوری دنیا کی روشن امید ہے ،ملیحہ لودھی

جمعرات 27 اپریل 2017 15:30

بیلٹ و روڈ منصوبہ بہتر مستقبل کیلئے پوری دنیا کی روشن امید ہے ،ملیحہ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) چینی جریدہ ’’ چائنا ڈیلی ‘‘ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل خاتون مندوب ملیحہ لودھی کے حوالے سے کہا ہے کہ چینی قیادت کے کردار سے دنیا بھر میں امن ، استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہورہا ہے ۔چین کے صدر شی کے تجویز کردہ بیلٹ وروڈ منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جو بہتر مستقبل کیلئے پوری دنیا کے لئے ایک روشن امید ہے ۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بیلٹ و روڈ منصوبے میں پاکستان کی شمولیت سے پاکستان کے تمام صوبوں میں متوازن ترقی کے حصول میں مدد ملے گی اور پاکستان میں اقتصادی استحکام پیدا ہو گا ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ چین کی طرح جو خود اپنے ملک میں چین اور ساحلی علاقوں کے درمیان زیادہ متوازن ترقی ہوتے دیکھنے کا خواہاں ہے ، ہم بھی اپنے ملک کے بعض صوبوں میں جو کہ دوسرے علاقوں کی طرح زیادہ ترقی یافتہ نہیں ہیں ترقی ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی نے کہا ہم اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں متوازن ترقی ہو ، ہمارے تمام صوبے چین کی سرمایہ کاری اور پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں اس کی اہم مدد سے مساوی طورپر مستفید ہوں اور بلاشبہ روایتی تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا ،2015ء میں دونوں ممالک نے چین پاکستان اقتصادی راہداری جو کہ 50بلین ڈالر سے زیادہ لاگت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا ایسا سلسلہ ہے جس سے پاکستانی سڑکیں اور شاہرات جدید ہوں گی کا اعلان کیا ، ان منصوبوں کا محور گوادر پورٹ کو ترقی دینا ہو گا ، یہ بندرگاہ بیلٹ و روڈ منصوبوں اور بحری شاہراہ ریشم منصوبوں کے درمیان رابطے کا کام دے گی ۔

ملیحہ لودھی نے کہا میرے خیال میں یہ حقیقت کہ چین نے علاقے کے اقتصادی رابطے میں لیڈ ر شپ کردار ادا کرنے کے لئے قدم بڑھایا ہے کا مطلب یہ ہے کہ امن کا حصول جس کیلئے یہ علاقہ کافی عرصے سے منتظر رہا ہے حقیقت کا روپ دھار رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں اقتصادی خوشحالی سے’’ امن کے لئے ترغیبات ‘‘ پیداہوں گی اور چین ایک ایسے علاقے کی تقدیر کو بدل دے گا جس نے جنگوں ، فوجی مداخلت اور قبضے کا سامنا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کوئلے ، تیل اور گیس جیسے قدرتی وسائل سے مالامال ہے تا ہم اسے حالیہ برسوں میں اقتصادی بحران سست مجموعی ملکی پیداوار اور کم غیر ملکی سرمایہ کا سامنا کرنا پڑا ہے ، بیلٹ و روڈ منصوبوں سے پاکستان کے عوام براہ راست مستفید ہوں گے کیونکہ چینی سرمایہ کاریاں ایسے علاقوں میں ہوں گی جو پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر یہ منصوبہ باہمی طورپر فائدہ مند ہونے کے حوالے سے پاکستان کے عوام کیلئے اقتصادی بہبود کا منصوبہ ہے کیونکہ چین کے فوائد پاکستان کے فوائد ہیں ، یہ مساوی اہمیت کا منصوبہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :