چین کا صومالیہ میں قحط سالی سے نمٹنے کیلئے دس ملین امریکی ڈالر کا عطیہ

جمعرات 27 اپریل 2017 15:30

موغا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) چین نے قحط سالی کے شکار ملک صومالیہ میں جہاں 60لاکھ سے زیادہ افراد خوراک کی قلت کا شکار ہیں میں اپنے انسانی ہمدردی کے کام کو فروغ دینے کیلئے گذشتہ روز عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیو اے ایف پی ) کو دس ملین امریکی ڈالر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایف پی کے کنٹری ڈائریکٹر لارینٹ بکیرا نے کہا کہ اس رقم سے اقوام متحدہ کی خوراک پروگرام کو دو لاکھ سے زائد عوام کو انسانی ہمدردی کی ہنگامی امداد کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔صومالیہ میں چین کے سفیر چن جیان نے اس امید کا اظہار کیا کہ صومالیہ اپنی ناگہانی آفت پر قابو پالے گا اور اپنے گھر دوبارہ تعمیر کرلے گا ۔انہوں نے کہا کہ صومالیہ کیلئے بیجنگ کی امداد طویل المیعاد ہے ۔

متعلقہ عنوان :