سمندری حدود کی خلاف ورزی پر29 بھارتی ماہی گیر گرفتار

بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی

جمعرات 27 اپریل 2017 15:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس ای) نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 29 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار اور ان کی 5 کشتیاں قبضے میں لے لی ہیں۔

(جاری ہے)

کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی کشتیاں قبضے میں لے لیں جب کہ 29 ماہی گیروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پی ایم ایس اے ترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے، حراست میں لیے گئے ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :