ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنس آج لاہور میں منعقد ہو گی

جمعرات 27 اپریل 2017 15:25

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنس آج 28اپریل بروز جمعہ کو پی سی ہوٹل لاہور میں منعقد ہو گی جس میں فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر سے ہومیو پیتھک میڈیسن مینو فیکچررز ، ہومیو پیتھک کالجز مالکان ، ہومیو ٹریڈرز اور 500سے زائد ہومیو ڈاکٹرز بھی شرکت کریں گے۔

ہومیو ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ کانفرنس کی میزبانی ایچ سی پی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر رانا ذیشان اسلم کریں گے ۔انہوںنے بتایا کہ کانفرنس سے مہمانان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر پرویز اخترقریشی ،ڈاکٹرامان اللہ سجل،ڈاکٹر عامرحسین،ڈاکٹرمحمودعلی واثق،پروفیسرڈاکٹرسلیم قریشی ،ڈاکٹرکرنل اقبال شاہین،ڈاکٹرمحمد اشرف چوہدری کا بھی خطاب ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ کانفرنس صبح ساڑھے 9بجے شروع ہو گی جس سے ڈاکٹر جاوید اختر اورڈاکٹرطارق محمو دچوہدری بھی خصوصی خطاب کریں گے۔ انہوںنے بتایاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اتنی بڑی تعداد میںکسی پروگرام میں شریک ہو رہے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ مذکورہ کانفرنس کے ہومیو پیتھک کونسل کے آئندہ الیکشن پر بھی اثرات مرتب ہوںگے۔ انہوںنے بتایاکہ کانفرنس میں شعبہ ہومیو پیتھی کو درپیش مسائل اور دیگر امورپر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :