محکمہ زراعت کی رواں مالی سال کیلئے نان ٹیکس ریکوری 24فیصد بہتر ہو گئی

جمعرات 27 اپریل 2017 15:25

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء)محکمہ زراعت کی رواں مالی سال 2016-17ء کیلئے نان ٹیکس ریکوری 24فیصد بہتر ہو گئی ہے جبکہ 30جون تک نان ٹیکس ریکوری میں 30فیصد اضافہ بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت نے منعقد ہ محکمہ خزانہ کے جائزہ اجلاس کے دوران محکمہ زراعت سمیت بعض دیگر محکمہ جات کی نان ٹیکس ریونیو ریکوری کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس کا مقصد مارچ 2017ء تک کی ریکوری کا جائزہ لینے سمیت 30جون 2017ء تک رواں مالی سال کے اختتام کے ضمن میں متوقع تخمینہ جات کا اندازہ لگانا تھا تاکہ اس کی روشنی میں نئے مالی سال 2017-18ء کے بجٹ اہداف کا تعین کیا جا سکے۔