سرکاری حج سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی قرعہ اندازی کل ہو گی

جمعرات 27 اپریل 2017 15:25

سرکاری حج سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی قرعہ اندازی کل ہو ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت ملک بھر میں رواں سال فریضہ حج کی سعادت کے حصول کے خواہشمند عازمین سے درخواستوں کی وصولی کا مرحلہ گزشتہ روز مکمل ہو گیا ہے اور 17اپریل سے شروع ہو کر 26اپریل تک جاری رہنے والی حج درخواستوں کی وصولی کی مہم کے دوران بینکوں کی متعلقہ برانچز نے 3لاکھ 12ہزار 968درخواستیں وصول کیں جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 2لاکھ 81ہزار تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 31968درخواستیں زیادہ موصول ہوئی ہیں۔ ڈائریکٹو ریٹ آف حج کے ذرائع نے بتایا کہ موصول ہونے والی 3لاکھ 12ہزار 968درخواستوں کی قرعہ اندازی آج 28اپریل بروز جمعہ کو ہو گی جن میں شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے رواں سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب عازمین حج کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔انہوںنے بتایا کہ آئندہ چند روز میں حجاج کرام کی تربیت کا شیڈول بھی جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :