تھرپارکر کے سرکاری ہسپتالوں میں تین روز کے دوران مزید 7 بچے جاں بحق ،ْ تعداد 113ہوگئی

جمعرات 27 اپریل 2017 15:13

تھرپارکر کے سرکاری ہسپتالوں میں تین روز کے دوران مزید 7 بچے جاں بحق ..
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) صوبہ سندھ کے قحط زدہ ضلع تھرپارکر کے سرکاری ہسپتالوں میں تین روز کے دوران مزید 7 بچے جاں بحق ہوگئے جس کے ساتھ رواں سال ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 113 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ضلع تھرپارکر میں محکمہ صحت کے حکام نے جاری بیان میں کہا کہ رواں ماہ میں اب تک 5 سال سے کم عمر کے 31 بچے ضلع کے 6 مختلف صحت کے مراکز میں ہلاک ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ہلاک ہونے والے صرف 3 بچے شدید غذائی قلت کی وجہ سے زندگی بازی ہارے ،ْ دیگر بچے مختلف بیماریوں کے باعث ہلاک ہوئے، ان میں پیدائش کے دوران دم گھٹنے، شدید نمونیا، ایکیوٹ ریسپریٹری سنڈروم، اسہال اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :