راحیل شریف کی فوجی اتحاد کی سربراہی باعث فخر ہے ،ْوزیر خزانہ اسحاق ڈار

اتحادی فورس دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے استعمال ہوگی ،ْگفتگو

جمعرات 27 اپریل 2017 15:13

راحیل شریف کی فوجی اتحاد کی سربراہی باعث فخر ہے ،ْوزیر خزانہ اسحاق ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی سربراہی میں فوجی اتحاد کی کمانڈ سنبھالنے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کو درست قرار دیدیا۔وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو کے دور ان جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کو متنازع قرار دینے کو مسترد کردیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے انھیں اس وقت فورس کی سربراہی کا کہا تھا جب وہ پاک فوج کے چیف تھے تاہم حکومت نے منصوبے کو رًد کردیا تھا کیونکہ اس طرح وہ متنازع ہوجاتے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کیا، یہ ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ 30 ممالک کی افواج کی سربراہی کررہے ہیں ،ْاگر پاکستان نہیں کرتا تو کوئی اور کرتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جنرل (ر) راحیل شریف کو اسلامی فوج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ درست تھا ،ْکیا یہ اعزاز کسی دوسرے ملک کو دیا جاتا تو ہم خوش ہوتی نہیں ہم خوش ہیں کہ اس کا سربراہ پاکستانی ہے یہ پاکستان کیلئے نیک شگون ہے۔اسحق ڈار نے تنقید کرنے والوں پر اس فوجی اتحاد کے شرائط وضوابط پر توجہ دینے پر زور دیا۔فوجی اتحاد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ فورس دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے استعمال ہوگی اور ہم اسی جنگ کے خلاف اپنے گھڑ میں لڑ رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو فورس کی سربراہی کی اٴْس وقت اجازت نہیں دی جب وہ آرمی چیف تھے کیونکہ اس سے آرمی اسی ایک کمانڈ میں آتی اور وہ مناسب نہیں ہوتا تاہم اب وہ ریٹائر ہوچکے ہیں جو مناسب ہے۔