پاناماکیس ،ْ جے آئی ٹی کیلئے سپریم کورٹ کو چھ اداروں کے نام موصول

جمعرات 27 اپریل 2017 15:13

پاناماکیس ،ْ جے آئی ٹی کیلئے سپریم کورٹ کو چھ اداروں کے نام موصول
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے 6 اداروں کے ارکان پر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جیآئی ٹی) کے ناموں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔عدالت عظمیٰ نے 20 اپریل کو اپنے فیصلے میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای)، قومی احتساب بیورو (نیب)، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)، انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کو ایک ہفتے میں نام جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے متعلقہ اداروں کو 3،3 نام فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جہاں سپریم کورٹ 6 رکنی جے آئی ٹی کیلئے ہرادارے سے ایک نام چن لے گی۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کی سربراہی ایف آئی اے کے سینئر افسر کریں گے جو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سے کم گریڈ کا نہیں ہوگا اور یہ ذمہ داری وائٹ کالر کرائم کی تفتیش میں تجربہ رکھنے والے افسر کو سونپی جائیگی۔ٹیم میں متعلقہ ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے نامزد کردہ نیب کا ایک رکن، ایس ای سی پی کے نامزد منی لانڈرنگ اور وائٹ کالر کرائم سے واقفیت رکھنے والے ایک افسر، ایس بی پی کا ایک افسر، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے عہدیداران شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :