Live Updates

2018ء کے انتخابات، تحریک انصاف نے ٹکٹ کی فیس کی مد میں بھاری رقم وصولی کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اپریل 2017 14:15

2018ء کے انتخابات، تحریک انصاف نے ٹکٹ کی فیس کی مد میں بھاری رقم وصولی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2017ء) : پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات کروانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ آئندہ انتخابات کے لیے تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2018ء کے عام انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک انصاف نے حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے آئندہ انتخابات کے لیے انتخابی ٹکٹ دینے سے قبل حلقوں کے سروے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ذمہ داری عمران خان نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو سونپ دی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں انتخابی ٹکٹ کے لیے فیس کی مد میں بھاری رقم وصولی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :