ہائی کورٹ نے تحصیل اوگی کے گائوں رحمکوٹ میں جبری نکاح کیس میں گرفتار 9 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی

جمعرات 27 اپریل 2017 15:07

ہائی کورٹ نے تحصیل اوگی کے گائوں رحمکوٹ میں جبری نکاح کیس میں گرفتار ..
اوگی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) ہائی کورٹ نے تحصیل اوگی کے گائوں رحمکوٹ ملہاڑ میں دوجبری نکاح کیس میں گرفتار 9 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی، مقدمہ میں نامزد پانچ ملزمان اب بھی جیل میں ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قتل تحصیل اوگی کے گائوں رحمکوٹ ملہاڑ میں دو لڑکیوں کے جبری نکاح کا کیس سامنے آیا جس پر پولیس نے 17 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جن میں تین عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ چار ملزمان گرفتار ہو کر جیل پہنچ چکے ہیں۔

گرفتار ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں سینئر سول جج اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالتوں نے مسترد کر دی تھیں، بعد ازاں 9 ملزمان علی رحمان، مقبول الرحمن، شفیق الرحمن، عزیزالرحمن، عبدالکریم ، شاہ نواز، سدھیر، شبیر اور اعجاز کی وکلاء نے ہائی کورٹ میں ملزمان کی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی۔ گذشتہ روز مقررہ تاریخ پر عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر کے رہائی کا حکم دیدیا۔