آنٹی گورمنٹ پر میش اپ گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اپریل 2017 13:54

آنٹی گورمنٹ پر میش اپ گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2017ء) :کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں نجی ٹی وی کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران خاتون نے حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "یہ بک گئی ہے گورنمنٹ  اور کوئی بھی کام ٹھیک سے نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

" خاتون کے ان الفاظ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی جس کے بعد خاتون کو "آنٹی گورمنٹ" کا خطاب دے دیا گیا اور ہر جگہ ان کے کہے ہوئے الفاظ "یہ بک گئی ہے گورنمنٹ" گونجنے لگے، خاتون کے بولے گئے الفاظ کی ویڈیو سوشل میڈیا سے پوری دنیا میں مشہور ہو گئی تھی۔

چند دن پہلے سوشل میڈیا پر آنٹی گورنمنٹ کے نام سے ایک میش اپ گانا سامنے آیا ہے جسے سن کر پوری دنیا کے صارفین لطف اندوز ہو رہے ہیں اور آنٹی گورمنٹ کو یاد کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :