اقوام متحدہ کی پبلک ریلیشن کمیٹی کا اجلاس ، پاک بھارت وفود میں تلخ کلامی ، عالمی ادارہ مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے ، پاکستانی وفد

کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے اسے بین الاقوامی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے ، بھارتی وفد

جمعرات 27 اپریل 2017 14:11

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) اقوام متحدہ کی پبلک ریلیشنز کمیٹی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاک بھارت وفود کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہہوا پاکستانی وفد نے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔ بھارتی وفد نے کہا کہ کشمیر دوطرفہ معاملہ ہے اسے بین الاقوامی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں پبلک ریلیشن کمیتی کے 39 ویں اجلاس میں شرکت کے دوران پاکستانی وفد کے سربراہ مسعود انور نے اپنے خطاب کے دوران یو این کمیٹی کے پبلک ریلیشن پر زور دیا کہ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لئے کار گراقدر اقدامات اٹھائے جانے چاہئے اور کشمیریوں کی صداقت پر مبنی آٰواز کو بین الاقوامی برادری تک پہنچانے اور کشمیریوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے ادارہ اپنا کردار ادا کرے پاکستانی وفد نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر پر بھارت نے جابرانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور ریاست کے لوگ جدوجہد کر رہے ہیں اور اس جدوجہد کو کچلنے کے لئے بھارت نے نہ صرف 7 لاکھ کے قریب فوج تعینات کی ہے بلکہ نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل جب تک نہ حل ہوں گے جنوبی ایشیاء اور خلیج میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے اس موقع پر بھارت کے وفد نے پاکستانی وفد کے سربراہ کی مخالفت کرتے ہوئے یو این پبلک ریلیشن کمیتی کے چیئرمین سے استدعا کی کہ کشمیر دوطرفہ معاملہ ہے اور اسے بین الاقوامی رنگت دینے کی کوشش نہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

بھارت کے وفد نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور پاکستان نے کشمیرکے ایک حصے پر زبردستی اپنا قبضہ جمایا ہے