Live Updates

تحریک انصاف کے کل جمعہ کو ہونیوالے جلسہ کی تیاریاں مکمل

مقامی انتظامیہ کی طرف سے این او سی ملنے کے بعدعمران خان سمیت دیگر قیادت کیلئے ’’کنٹینرسٹیج‘‘ کی سجاوٹ مکمل،لائٹنگ، جنریٹرز اور دیگر سامان بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا

جمعرات 27 اپریل 2017 14:06

تحریک انصاف کے کل جمعہ کو ہونیوالے جلسہ کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف نی کل28 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں،عمران خان سمیت دیگر قیادت کیلئے ’’کنٹینرسٹیج‘‘ کی سجاوٹ مکمل کرلی گئی، این او سی ملنے کے بعد لائٹنگ، جنریٹرز اور دیگر سامان بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا جبکہ ملک کے مختلف حصوں سے کارکن اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جمعہ اٹھائیس اپریل کو ہونیوالے جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اوراسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے این او سی ملتے ہی تحریک انصاف نے پریڈ گراونڈ میں عمران خان اور تحریک انصاف کی دیگر قیادت کیلئے کنٹینر کوبھی سجا دیا گیا جسے بطور سٹیج استعمال کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گاہ لائٹنگ ، جنریٹرز ، سائو نڈ سسٹم سمیت ضروری سامان بھی جلسہ گاپہنچا دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی اور جلسہ آرگنائزنگ ٹیم نے پریڈ گراونڈ کا دورہ بھی کیا اور جلسہ کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ، جلسہ گاہ کو تحریک انصاف کی قیادت کے بینرز اور پوسٹرز سے سجا دیا گیا ہے، تحریک انصاف کے سکیورٹی رضا کاروں کی جانب سے خواتین کے لئے الگ پنڈال بنایا گیا ہے جبکہ ملک کے مختلف حصوں سے کارکن بھی اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔دوسری جانب عمران خان کے جلسے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں اس موقع پر سینکڑوں پولیس ،رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکار جلسہ گاہ کے ارد گرد اور شہر بھر میں تعینات ہوں گے ، مقامی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ کو کلیئر قراردیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات