میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 29 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ،ْ پانچ کشتیاں قبضے میں لے لیں

جمعرات 27 اپریل 2017 14:03

میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 29 بھارتی ماہی گیروں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 29 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار اور ان کی 5 کشتیاں قبضے میں لے لی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی کشتیاں قبضے میں لے لیں ،ْ29 ماہی گیروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ،ْمیری ٹائم سیکیورٹی ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے ،ْ حراست میں لیے گئے ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :