بلوچستان ،ْکیچ کے علاقے مندی کور سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

4 افراد کی شناخت یاسر، ماسٹر عبیداللہ، یاسین اور نوروز کے ناموں سے ہوئی ہے

جمعرات 27 اپریل 2017 14:03

بلوچستان ،ْکیچ کے علاقے مندی کور سے 5 افراد کی لاشیں برآمد
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) ضلع کیچ کے علاقے مندی کور سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں مندی کور کے علاقے سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع نے بتایا کہ پانچوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، 4 افراد کی شناخت یاسر، ماسٹر عبیداللہ، یاسین اور نوروز کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص کی شناخت کا پتہ چلایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :