پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے تک بلے کا نشان الاٹ نہ کیا جائے ،ْ الیکشن کمیشن کی صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت

نشان حاصل کرنے سے قبل تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضے مکمل کرے ،ْمراسلہ

جمعرات 27 اپریل 2017 14:03

پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے تک بلے کا نشان الاٹ نہ کیا جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے تک بلے کا نشان الاٹ نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے معاملہ پرالیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا مراسلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے تک بلے کا نشان الاٹ نہ کیا جائے ،ْنشان حاصل کرنے سے قبل تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضے مکمل کرے ۔واضح رہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات مکمل نہ ہونے تک تحریک انصاف کسی قسم کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔