Live Updates

دوسروں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانا پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی عادت ہے ،ْ ڈاکٹر مصدق

چیئر مین پی ٹی آئی عوام کو اپنی پر آسائش زندگی اور ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے کے ذرائع بھی بتائیں ،ْترجمان وزیر اعظم

جمعرات 27 اپریل 2017 14:02

دوسروں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانا پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دوسروں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانا پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی عادت ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی اداروں اور اپنے سیاسی مخالفین کو نقصان پہنچانا عمران خان کی عادت میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا رویہ انتہائی عجیب و غریب ہے کیونکہ وہ انتخابی دھاندلی کیلئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن سمیت سپریم کورٹ کے پاناما کے فیصلے پر بھی اختلاف رائے رکھتے ہیں اور اپنی مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں حالانکہ عدالت میں فیصلے ثبوتوں کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم کے مطابق عمران خان کو چاہیئے کہ وہ عوام کو اپنی پر آسائش زندگی اور ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے کے ذرائع بھی بتائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کے متعلق رپورٹ ابھی آنی ہے جو عوام کے سامنے پیش کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے آنے سے قبل کسی پر اس کی ذمہ داری ڈالنا غیر سنجیدہ اور نامناسب ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات